. انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ری ممبر دی نیم‘ (آصف علی کا نام یاد رکھیں) . اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ بھی کیا جس میں سوال پوچھا کہ ’ انگلینڈ اور پاکستان کا مقابلہ فائنل میں؟؟؟‘View this post on Instagram
Remember the name @AasifAli2018
— Ben Stokes (@benstokes38) October 29, 2021
لیکن بین سٹوکس نے یہ جملہ کیوں کہا؟ کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے افراد اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ اس کی کڑی 2016ءمیں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ، انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس اور این بشپ کیساتھ ملتی ہے . بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں 3 اپریل 2016ءکو کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ نے انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو آخری اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی اور اس وقت کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے این بشپ نے یہ تاریخی جملہ ادا کیا تھا کہ ’کارلوس بریتھ ویٹ . . . ری ممبر دی نیم . ‘ یوں محسوس ہوتا ہے کہ آصف علی نے بالآخر کئی سال پرانے ان کے ’زخم پر مرہم‘ لگا دیا ہے اور اب ایک اوور میں 4 چھکے کھا کر میچ ہارنے والے وہ اکیلے باؤلر نہیں رہے ہیں . بین سٹوکس نے جب یہ ٹویٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آپ کو کارلوس بریتھ ویت کے چھکے یاد آ گئے . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی کارلوس بریتھ ویٹ کے 2016 میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں اور آصف علی کے افغانستان کے خلاف لگائے گئے 4 چھکوں کی ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے .England vs Pakistan Final ???
— Ben Stokes (@benstokes38) October 29, 2021
. .View this post on Instagram