اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ کپ میں سلیکشن سے پہلے باؤلر حارث رؤف ناقدین کی تنقید کی زد میں رہے لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس دیکر انہوں نے ناقدین کو چپ کرادیا۔حارث رؤف نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے27 سالہ حارث رؤف ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد عبد الرؤف محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالتے رہے۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 27 سال سے ویلڈنگ کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے
بتایا کہ روزی روٹی کی تلاش میں وہ 35 سال قبل مانسہرہ سے اسلام آباد آگئے تھے۔ تاہم یہاں وہ PWD کی جانب سے دیے گئے 2 کمروں کے گھر میں قیام پذیر ہیں۔حارث رؤف کے والد عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ کرایہ کے مکان میں رہتا تھا، اور جو تنخواہ آتی تھی اس سے گھر کا کرایہ ادا کرتا تھا اور ٹیکسی چلا کر گھر کا خرچہ پورا کرتا تھا۔حارث رؤف کی والدہ نے بتایا کہ حارث کے والد حارث کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔ وہ چھپ چھپ کے کھیلتا تھا۔ میں نے حارث کو کہا کہ تم کھیلو مگر تمہیں پاس ہونا ہے، اللّٰہ کا شکر ہے وہ پاس ہوتا رہا اور آج اس مقام تک پہنچ گیا ہےدوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے حارث رؤف نے بتایا کہ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بن جائیں لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے آگے جانا بہت مشکل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…