رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی پیشگوئی کر دی ۔۔ کون سی 2 ٹیموں کو فائنل میں دیکھتے ہیں؟


لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اسٹار پلیئر اور سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی پیش گوئی کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ آسڑیلیا اور انڈیا کو چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل میچ کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ساتھ ہی پونٹنگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔
رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، انڈیا اور آسٹریلیا دونوں ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، اور انکی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے، اسلیئے یہ باقی ٹیموں کو ٹکر کا مقابلہ دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *