گندے بدبودار جوتے دھوئے بغیر صاف کرنے کے لیے ان آسان ٹپس پر عمل کریں

بدبودار جوتے اردگرموجود لوگوں کو بھی پریشان کر دیتے ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ بھی اپنے بدبودار جوتوں کی وجہ سے لوگوں کے سامنے شرمندگی محسوس کرتے ہیں؟ جوتوں کی بدبو آپ کو خاص مواقع پر یا دفتر جاتے ہوئے شرمندہ کر دیتی ہے؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جوتوں کو دھونا مشکل ہوتا ہے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہوتا۔ لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جوتوں کی بدبو سے نجات کے لیے چند آسان اور مؤثر طریقے ہیں جنہیں آپ بغیر دھوئے اپنے جوتوں کو صاف اور خوشبودار بنا سکتے ہیں۔
پاوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے کئی بار جوتے گندے اور بدبودار ہوجاتے ہیں۔ بدبودار جوتے نہ صرف پہننے والوں کو بلکہ اردگرموجود لوگوں کو بھی پریشان کر دیتے ہیں۔
جوتوں کی بو سے ہونے والی شرمندگی سے بچنے کا واحد حل انہیں دھونے کے سوا کچھ نہیں لیکن سردیوں میں کم درجہ حرارت ہونے کی وجہ سے ان دھوئے ہوئے جوتوں کو سوکھنا مشکل ہوتا ہے۔
اگر آپ کو بھی ایسے ہی کسی مسئلے کا سامنا ہوتو ان ہیکس کو اپنائیں اور جوتوں کو دھوئے بغیر ان کی بو سے نجات پائیں۔
بیکنگ سوڈا استعمال کریں
بیکنگ سوڈا ایک قدرتی طریقہ ہے جو جوتوں میں موجود بدبو کو جذب کرتا ہے۔ آپ بیکنگ سوڈا کو جوتوں کے اندر ڈال کررات بھر چھوڑ دیں۔ صبح میں بیکنگ سوڈا نکال کر جوتے اچھی طرح جھاڑ لیں۔ اس سے بدبو ختم ہو جائے گی اور جوتے تازہ نظر آئیں گے۔
چارکول بیگ کا استعمال
چارکول کی خوشبو بدبو کو جذب کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ چارکول کے بیگ یا پاؤچ کو جوتوں میں ڈال کر کچھ دنوں کے لیے چھوڑ دیں۔ یہ نہ صرف بدبو ختم کرے گا بلکہ جوتوں میں نمی بھی کم کرے گا، جو بدبو کا سبب بنتی ہے۔
خوشبو دار بیگ یا شاشے
اگر آپ جوتوں کی بدبو سے پریشان ہیں تو خوشبو دار بیگ یا شاشے کا استعمال بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ کسی بھی خوشبو دار پاؤڈر یا اسٹرنگ کو چھوٹے بیگ میں رکھ کر جوتوں میں ڈال سکتے ہیں۔ یہ جوتوں میں خوشبو بھر دے گا اور بدبو کو ختم کرے گا۔
تیز ہوا میں جوتے خشک کریں
اگر جوتوں میں زیادہ بدبو آ رہی ہو تو انہیں ایک دن کے لیے دھوپ میں رکھیں یا کسی اچھے وینٹیلیٹڈ ایریا میں رکھ کر ہوا دیں۔ یہ نہ صرف بدبو کو کم کرے گا بلکہ جوتوں کی نمی بھی ختم کر دے گا۔
سرکہ یا لیموں کا رس
سرکہ یا لیموں کا رس جوتوں کی بدبو کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ پانی میں تھوڑا سا سرکہ یا لیموں کا رس ملا کر جوتوں کی اندرونی سطح پر اسپرے کریں اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں جوتوں کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس سے بدبو ختم ہو جائے گی اور جوتے تازہ ہو جائیں گے۔
جوتوں کے اندر ٹشو پیپر رکھیں
جوتوں میں ٹشو پیپر ڈال کر چھوڑ دینے سے بھی بدبو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ٹشو پیپر نہ صرف نمی کو جذب کرتا ہے بلکہ جوتوں کے اندر خوشبو بھی بھر سکتا ہے۔
روزانہ جرابیں تبدیل کریں
جوتوں کی بدبو ختم کرنے کے لیے روزانہ موزے تبدیل کرکے نئے موزے پہننے کی عادت اپنائیں۔ کیونکہ اگر روزانہ ایک ہی موزے پہنے جائیں تو جوتوں سے بدبو اور بیکتریل انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا یے۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے روزانہ صاف جرابیں پہنی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *