(قدرت روزنامہ)پی ٹی وی پر کچھ دن پہلے جو زلت کا سامنا قومی ہیرو شعیب اختر کو کرنا پڑا اس نے
تو پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔اور قوم حیران بھی کیوں نہ ہو کیونکہ اس پی ٹی وی کے اسپورٹس کے پروگرام میں دنیا بھر کے مایاناز کھلاڑی بیٹھے ہوئے تھے جن کے سامنے انکی بے عزتی کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوام اینکر نعمان نیاز کے خلاف ہو گئی اور پھر کچھ حکومتی وزراء بھی شعیب اختر کے حق میں بول پڑے ۔جس پر نعمان نیاز نے ٹویٹ بھی کیا اور اپنا مؤقف پیش کیا لیکن اب جب بی بی سی اردو نے ان سے انکا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی مختصر جواب دیا کہ انہیں جو بھی کہنا تھا وہ اپنے ٹویٹ میں کہہ چکے ہیں تو اب اس بات پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔اس کے بعد خود ہی انہوں نے اس مسئلے پر مزید یہ کہہ دیا کہ میں اور شعیب اختر ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور جو کچھ سوشل میڈیا پر سامنے آیا وہ یکطرفہ کہانی ہے جو ظاہر ہے سب کو متوجہ کر لیتی ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ جو کچھ اس پروگرام میں ہوا اس پر لوگوں اک رد عمل آنا فطری عمل تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…