پاکستان
بھارتی وزیر اعظم مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر گیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اتھارٹی نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی تھی۔
مودی کا جہاز گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی گیا ہے، ترجمان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا جہازبہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر سپیس میں داخل ہوا، جو تربت اور پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر پاکستانی ایئرسپیس سے باہر نکل گیا۔
جہاز نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نئی دہلی سے ٹیک آف کیا تھا ، اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ہی کرے گا۔