سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جب پٹڑی کا ایک حصہ ٹوٹا ہونے کی اطلاع پر ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔
فیصل آباد اور چیچو کی ملیاں کے درمیان پٹڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر ٹوٹا ہوا تھا، اگر ٹرین پٹڑی سے اترجاتی تو خوفناک حادثہ پیش آسکتا تھا اور قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *