سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ قیمت میں کتنے ہزارروپے کی کمی ہوگئی ۔۔کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 50 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 758 روپے کم ہوکر ایک لاکھ ایک ہزار 680 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 794 ڈالر فی اونس ہے۔