سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.3 اورزیرزمین گہرائی95کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *