بالی وڈ کے مشہور ترین ہیرو کی موت سے قبل ان کے جسم میں کیا لرزہ خیز تبدیلی آئی اور پھر وہ موت کے منہ میں چلے گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)اُف میرے اللہ ، میری سچی توبہ ، بالی وڈ کے مشہور ترین ہیرو کی موت سے قبل ان کے جسم میں کیا لرزہ خیز تبدیلی آئی اور پھر وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔۔۔معروف بھارتی اداکار پونیت کمار46سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح جم کرنے کے دوران دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث کناڈا اداکار پونیت راجکمار کو شہر کے وکرم ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بیسواراج ایس بومائی بھی ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے۔

26 2 2 300x158

پونیت راجکمار کے بڑے بھائی شیو راج کمار اور ان کے اہل خانہ ہسپتال میں اس وقت موجود تھے۔ واضح رہے کہ پونیت راجکمار کی موت سے بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کو گہرا جھٹکا لگا ہے، اداکار کو حال ہی میں اپنے بھائی کی ایک نئی فلم بجرنگی 2 کی تشہیر کرتے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے فلم کی کامیابی کے لئے ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ راجکمار کو یوا رتھنا فلم کی شوٹنگ کرتے آخری بار دیکھا گیا تھا اور انہوں نے حال ہی میں جیمز نامی فلم کو مکمل کیا تھا۔ پونیت راجکمار اداکاری کے علاوہ گلو کاری بھی کیا کرتے تھے۔

26 3 1 300x158

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونیت راجکمار گذشتہ 20 سالوں سے کناڈٓا فلم انڈسٹری میں تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق پونیت راجکمار آنجہانی ڈاکٹر راج کمار کے بیٹے تھے جنہوں نے کناڈا فلم انڈسٹری کو ایک نام اور پہچان دی تھی۔