شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئرکرتے ہوئے بیگم کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اہلیہ انشا کے ہمرا ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی خوبصورت پیغام لکھا۔

شاہین نے اہلیہ کے نام لکھا کہ ‘یقین نہیں آتا کہ آپ کے ساتھ 2 سال مکمل ہو گئے،میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی سے اتنی گہری محبت اور ایسا خاص تعلق ممکن ہوگا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا’۔

شاہین نے انشا کیلئے لکھا کہ ہمارے زندگیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔دونوں کے ہاں گزشتہ برس پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *