بھارتی و تامل فلموں کے اداکار رجنی کانت کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر سٹار رجنی کانت کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رجنی کانت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر رجنی کانت کو چنئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ، امید ہے وہ بہت جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے ۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے رجنی کانت کی صحت سے متعلق کوئی بیان یا اطلاع سامنے نہیں آرہے ۔واضح رہے کہ 70سالہ اداکار نے اپنے فنی کیرئیر کا سفر 1976 میں تامل فلم مندرو موویچو ( تین الجھنیں) سے شروع کیا تھا ، انہیں فلم شیوا جی میں کردار ادا کرنے کیلئے 26کروڑ روپے ادا کئے گئے جس کے بعد وہ ایشیا میں جیکی چن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ۔