سعودی عرب نے لبنان کے ساتھ تعلقات ختم کرتے ہوئے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے لبنان سے تمام اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفیر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی عرب نے رواں ہفتے لبنان کے وزیر اطلاعات کی اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں لبنانی وزیر نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد پر تنقید کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کی تمام درآمدی اشیاءپر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی سعودی عرب میں لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی حکومت نے لبنان سے شہریوں کی ملک میں آمد پر بھی پابندی عائد کردی اور لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو لبنانی حکام کی جانب سے حقائق کو نظرانداز کرنے اور درست اقدامات لینے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے لبنان کے ساتھ تعلقات میں برآمد ہونے والے نتائج پرافسوس ہے۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

8 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

11 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

18 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

26 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

33 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

39 mins ago