کرکٹر محمد شامی کے حق میں ویرات کوہلی بھی میدان میں آگئے ، انتہا پسند ہندﺅوں کو کھری کھری سنا دیں

دبئی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے بھارت کی شکست کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کے حق میں کپتان ویرات کوہلی بھی سامنے آگئے ۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے،سب سے زیادہ بری اور قابل افسوس چیز کسی سے مذہبی بنیاد پر نفرت کرنا ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ہرکسی کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے مگر مذہبی بنیاد پر نشانہ بنانا ٹھیک نہیں،ہم مکمل طور پر محمد شامی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی 200 فیصد سپورٹ کرتے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ چند کم ہمت افراد سوشل میڈیا پر اپنی شناخت چھپا کر ہمارے کرکٹرز ہر حملہ آور ہوتے ہیں، ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ یہ باتیں ہمارے منہ پر کہہ سکیں۔

واضح رہے کہ بھارتی مداحوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف شکست کے بعد بھارتی کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بعض بھارتی فینز نے اپنی انتہا پسند حکومت سے محمد شامی کو باغی اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔