وہ 6 ٹپس جن پر عمل کرکے آپ صبح جلدی اٹھنے کی روٹین بنا سکتے ہیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) اگر آپ صبح اٹھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور بار بار سنوز بٹن دبا کر مزید سونے کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ حالانکہ جلدی اٹھنے کے بے شمار فوائد ہیں مگر بہت سے لوگ اس عادت کو اپنا نہیں پاتے۔ صبح جلدی جاگنے سے نہ صرف آپ کو ورزش کے لیے وقت ملتا ہے بلکہ یہ نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے، جلد کی صحت پر اچھا اثر ڈالتا ہے، توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتا ہے اور دن بھر آپ کو زیادہ متحرک اور کارآمد بناتا ہے۔ صبح جلدی اٹھنے سے آپ ایک پُرسکون روٹین بنا سکتے ہیں، جو ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ صبح کے وقت بیدار ہونے میں مشکل محسوس کرتے ہیں تو این ڈی ٹی وی کی جانب سے چھ ایسی ٹپس بتائی گئی ہیں جو آپ کیلئے انتہائی مفید ہوسکتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30سال بعدلاہور میں عالمی معیار کے ہارس اینڈ کیٹل شوکاافتتاح کریں گی
1. نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں

ہر روز ایک ہی وقت پر سونے اور جاگنے کی کوشش کریں، یہاں تک کہ ویک اینڈ پر بھی ایسا ہی کریں۔ اس سے آپ کے جسم کی اندرونی گھڑی منظم ہو جاتی ہے اور نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

2. سونے سے پہلے آرام دہ روٹین اپنائیں

سونے سے پہلے کتاب پڑھنا، ہلکی پھلکی ورزش یا مراقبہ جیسی سرگرمیاں اختیار کریں۔ یہ عادات آپ کے دماغ کو یہ سگنل دیتی ہیں کہ نیند کا وقت ہو چکا ہے، جس سے سونے میں آسانی ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

3. دوپہر کے بعد کیفین سے پرہیز کریں

لاہور ہائی کورٹ میں خواتین کیخلاف تشدد کی روک تھام پر سیمینار ، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی بریفنگ
چائے، کافی یا دیگر کیفین والے مشروبات نیند کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے سونے سے چند گھنٹے پہلے کیفین کا استعمال نہ کریں۔ اسی طرح سونے سے قبل زیادہ کھانے سے بھی پرہیز کریں، تاکہ نیند بہتر ہو سکے۔

4. صبح کی روشنی حاصل کریں

جاگنے کے فوراً بعد قدرتی روشنی میں وقت گزاریں۔ کھڑکیاں کھولیں یا باہر چہل قدمی کریں تاکہ جسم کو یہ اشارہ ملے کہ دن کا آغاز ہو چکا ہے۔

5. آہستہ آہستہ معمول میں تبدیلی لائیں

اگر آپ دیر سے جاگنے کے عادی ہیں، تو فوری طور پر بڑی تبدیلی کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ نیند کے اوقات کو تبدیل کریں۔ ہر روز اپنا الارم 15 سے 30 منٹ پہلے لگائیں، یہاں تک کہ آپ اپنی مطلوبہ روٹین پر آ جائیں۔

”الزام تراشی“ کی ایک فہرست تیار کیجیے جس میں آپ ہر وہ چیز درج کرتے ہیں جسے ناپسند کرتے ہیں، دیکھیے آپ کس درجے پر ہیں اور کیا نقص ہے
6. جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں

باقاعدہ ورزش نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور صبح جلدی جاگنا آسان بناتی ہے۔ تاہم سونے سے بالکل پہلے سخت ورزش سے گریز کریں کیونکہ اس سے نیند متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *