کراچی مدینہ منورہ کے درمیان فلائی ناس کی براہِ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ منورہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔
فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہِ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔
اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ یہ لانچ فلائی ناس کے نمو اور توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور اس کی ترقی کی حکمت عملی کے مطابق دنیا کو مملکت سے جوڑنا کے عزم کے تحت ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ قومی شہری ہوا بازی کی حکمت عملی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد قومی کیریئرز کو مملکت کو 250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا، 330 ملین مسافروں کو سروس دینا اور سنہ 2030 تک سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے کے قابل بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert