اداکار بلال عباس کی کس اداکارہ سے دوستی کے چرچے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اور مختلف گیمز بھی کھیلیں، ایک گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔
پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب اداکارہ مائرہ خان کو مختلف اداکاروں کے نام دیے گئے اور ان کے ممکنہ موبائل پاسپورڈ پوچھے گئے۔ جن میں سے ایک نام بلال عباس کا تھا کہ ان کے فون کا ممکنہ پاس ورڈ کیا ہو سکتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کا نام رکھیں گے۔
جس پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟ میزبان کے سوال پر مائرہ خان نے نام بتانے سے گریز کیا تاہم میزبان نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لے لیا۔
واضح رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم کی جوڑی کو شائقین نے 2024 میں نشر ہونے والی اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں بے حد پسند کیا تھا۔
چند عرصے قبل یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے۔
یوٹیوبر کے مطابق ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط کے پریمیئر کے دوران بھی بلال عباس درِفشاں ایک ساتھ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے اور پورا وقت ایک ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے۔
ماریہ علی کے مطابق صرف یہ ہی نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل کی کامیابی کے بعد ان دونوں نے ایک ہی وقت میں عمرے کی بھی ادائیگی کی تھی لیکن ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔