لاہور میں مرغا مرغی کی شادی، تیاری میں کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/00-29.gif)
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا میں آپ نے انسانوں کی مہنگی اور پُرتعیش شادیاں ہوتے دیکھی ہوں گی لیکن کیا آپ نے مرغا اور مرغی کی ایسی انوکھی شادی دیکھی ہے جس میں لاکھوں روپے خرچ کیے گئے ہوں۔ اور شادی کی تمام رسمیں بھی ادا کی گئی ہوں۔
لاہور میں شادی کی ایسی ہی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ اس پر تعیش شادی میں مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروا کے سجی سجائی گاڑی میں شادی ہال تک لایا گیا اورہال میں پہنچتے ہی باراتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا اور مرغی کا استقبال کیا۔
مرغا اور مرغی کی دودھ پلائی اور منہ دکھائی کی رسم بھی کی گئی جس پر مرغی کو سونے کی چین پہنائی گئی، جبکہ مرغی کو 10 تولہ سونا بھی ڈالا گیا، اس موقع پر مرغی کو لال رنگ کا دوپٹہ سر پر دیا گیا اور شادی کی رسمیں کرنے کے بعد انہیں سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا گیا۔
مرغی اور مرغا کے مالکان کا کہنا تھا کہ مرغا اور مرغی جرمن ہیں اوران کی محبت کی شادی ہے۔ مرغا اور مرغی کو تیار کرنے کے ایک لاکھ روپے لیے گئے ہیں، میزبان نے پوچھا کے مرغی کو تیار کرتے وقت سب سے مشکل کام کیا تھا تو میک اپ آرٹسٹ نے جواب دیا کہ اس کا ہیر اسٹائل بنانا سب سے مشکل کام تھا۔