حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

حدیقہ کیانی، جو اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کیلئے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں، حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا، ورنہ چہرے کے نین نقش اور رنگت میں حیران کن مماثلت دیکھنے میں آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

تصاویر کے ساتھ حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو میری خوبصورت بہن!‘

یہ پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے حدیقہ کیانی کی بہن کے حسن اور مشابہت پر خوب تبصرے کیے۔ کسی نے انہیں ’حدیقہ کیانی کی کاربن کاپی‘ کہا تو کسی نے تصویر کو مصنوعی ذہانت کا کمال قرار دے دیا۔

یہ تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، اور مداح مزید تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *