سعودی عرب: واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر، 6 سال بعد وائس، ویڈیو کال بحال

پیغام رسانی اور رابطہ کرنے کے لیے دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ سعودی عرب میں دوبارہ فعال ہوگئی


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، اب وہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سے وائس اور ویڈیو کال کرسکیں گے، تاہم سعودی حکام کی جانب اس معاملے پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق پیغام رسانی اور رابطہ کرنے کے لیے دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ سعودی عرب میں دوبارہ فعال ہوگئی ہے اور صارفین اب وائس اور ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں واٹس ایپ میں وائس کال اور ویڈیو کال کے فیچر کو ریگولیٹری وجوہات کی بنا پر کئی سالوں تک بلاک کیا گیا تھا تاہم اب اچانک سے ان فیچرز کے دوباہ فعال ہونے سے یہ سوالات پیدا ہورہے ہیں کہ آیا یہ تبدیلی مستقبل ہوگی یا عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز سعودی عرب میں شہریوں نے رپورٹ کیا کہ ان کے واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر دوبارہ سے بحال ہوگئے ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کشمش میں مبتلا ہیں۔
ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبائی کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے ممکنہ طور پر صارفین کے لیے کمیونیکیشن کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول اور زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپس میں سے ایک واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں۔
تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا ہے، البتہ مارچ 2024 میں یہ قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ واٹس ایپ پر عائد یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔
بعد ازاں، سعودی عرب کے کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے ان دعووں کی تردید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کالز تک رسائی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *