لاہور؛ 8 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 8 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم احمد معصوم 8 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا اور وہاں جاکر اس نے زیادتی کر دی جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ چوہنگ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ حسنین گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا تو احمد نامی لڑکے کے ہتھے چڑھ گیا جو اسے زبردستی اپنے گھر لے گیا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔
معصوم 8 سالہ حسنین کے چاچا نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم احمد کو گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *