حکومت پرعزم طریقے سے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، جمال رئیسانی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ حاجی قاسم رئیسانی کے ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو کہ دہشت گردی کی لعنت کو اجاگر کرنے والا بزدلانہ فعل ہے۔ ان کے غمزدہ خاندان سے میری گہری تعزیت؛ ان کو اس ناقابل برداشت درد کے درمیان ہمت ملے یہ سانحہ لا جواب نہیں رہ سکتا میں صوبائی حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ اب پرعزم طریقے سے کام کرے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کریں، عوام کی حفاظت کریں اور انصاف فراہم کریں تاخیر سے مزید جانوں کا خطرہ ہے۔ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ اسماعیلی برادری سے میری دلی تعزیت۔ اس کی روح کو سکون ملے۔