نورا فتیحی کی ہلاکت کی خبریں، سچائی کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخنے کی آوازیں گونج رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے لکھا کہ کیا نورا کو پتہ ہے کہ وہ ہلاک ہو گئی ہیں تو کسی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ آپ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں ہے، اداکارہ بالکل محفوظ اور سلامت ہیں۔ وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔
بنجی جمپ کیا ہوتی ہے؟
بنجی جمپ میں بلندی سے چھلانگ لگائی جاتی ہے اور اس دوران بنجی جمپ کرنے والے شخص کے پاؤں میں ایک لچک دار رسی باندھی جاتی ہے۔ یہ کسی بھی کسی خطرناک ایڈونچر سے کم نہیں ہے اور اسے کرنے کے لیے آپ کا دل بے حد مضبوط ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *