مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی، ملتان میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 577 روپے کلو تھی۔
زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کمی ہونے سے برائلر مرغی کی تھوک قیمت 379 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 393 روپے کلو ہو گئے ہیں۔
لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 230 روپے ہو گئی ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 378 روپے کلو ہوگیا ہے۔
ملتان میں انڈوں کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 230 روپے کے ہو گئے ہیں۔