بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد سونے سستا ہو گیا
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/19-8.jpg)
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔
عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 87روپے کی سطح پر آگئی ہے۔