ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون ٹک ٹاکرامشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ امشا رحمان نے ملزم کے معافی مانگنے پر مشروط معافی دے دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، خاتون ٹک ٹاکرنے ویڈیو لیک کیس میں گرفتارملزم عبدالعزیز کومشروط معافی دے دی۔

وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کومعاف کرتے ہیں،ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، اگرملزم اپنے جرم پرشرمندہ ہو تو اس بات کو حکمنامے میں بھی لکھ دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پر ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *