پروجیکٹ ڈائریکٹر آغازحقوق بلوچستان پیکج کا ڈیٹا شیئر نہ کرنا کرپشن کی عکاسی کرتا ہے، بی ایس او (شال)
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/00-133.jpg)
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی اایس او (شال)زون کے زونل صدر کبیر بلو چ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر شعبے میں بلوچستان کا حق کھایاجارہا ہے اگر تعلیم کی بات کی جائے تو اس میں بھی ایچ ای سی نے کافی ناانصافیاں کی ہے ۔ آغاز حقوق بلو چستان پیکج کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی سکالر شپ دی گئی تھی لیکن پروجیکٹ ڈائریکٹر دارہ شکونے بہت سے اسکالرز کے اسکالرشپ بنا کسی معقول وجہ کی منسوخ کردیئے ہماری معلومات کے مطابق انہوں نے جعلی لوکل ڈومیسائل پر طلبا کو یہ سکالر شپ فراہم کی ہے جب ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے وعدوں کے باوجود اس سکالر شپ پر گئے ہوئے طلبا کے لوکل و ڈومیسائل شئیر نہیں کئے ہیں جو اس کو متنا زع بناتا ہے چیئر مین ایچ ای سی جلد دارہ شکو کیخلاف نوٹس لے بصورت دیگر ایچ ای سی کے ریجنل آفس کے باہر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے