کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/00-136.jpg)
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علا قے رئیسانی روڈ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گل احمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔بعدازاں جاں بحق ہو نے والے شخص کے ورثاء نے لاش سول ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ملزمان کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا ۔