جام کمال خان کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات ، ترقیاتی رابطوں پر زور

جدہ(قدرت روزنامہ) پاکستانی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے او آئی سی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر او آئی سی میں پاکستان کے مسقل مندوب سفیر سید محمد فواد شیر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان نے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی رابطوں پر زور دیا۔ سکریٹری جنرل نے انٹرا او آئی سی تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان تعاون کی تعریف کی۔ سکریٹری جنرل او آئی سی نے وفاقی وزیر کو او آئی سی کا سوئنئیر بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *