ادت نارائن کا خاتون مداح کو بوسہ، عرفی جاوید بھی خاموش نہ رہ سکیں
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے سینئر گلوکار ادت نارائن کی جانب سے خاتون مداح کو اسٹیج پر بوسہ دینے کی حرکت پر اداکارہ عرفی جاوید بھی خاموش نہ رہ سکیں۔
حال ہی میں عرفی کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا جس میں ان سے ادت نارائن کے تنازع پر سوال پوچھا گیا، اس کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے طنزیہ گنگنایا ‘کس کس کو پیار کروں میں، کس کس کو دل دوں میں’۔
عرفی جاوید نے کہا ‘ابھی ان کی عمر ہی ایسی ہے، وہ ابھی 69 برس کے ہوئے ہیں، اس عمر میں ہوتا ہے، آپ انہیں قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔