کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
ورثا کا لڑکی بازیاب ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/16-1-6.jpg)
خضدار (قدرت روزنامہ)خضدار کے نواحی علاقہ شہزاد سٹی کے علاقے سے ایک کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثا کا گزشتہ روز شروع ہونے والا دھرنا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
بچی کو اس کے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق خضدار میں لڑکی کے اغوا کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر جاری دھرنے کے باعث روڈ گزشتہ روز سے آمد و رفت کے لئے بلاک ہے۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کے باعث ہزاروں گاڑیاں کھڑی اور مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔
مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، اس دوران پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے متعدد بار مذاکرات کیئے انہیں یقین دہانی کرائی لیکن ورثا کا کہنا ہے کہ جب تک مغویہ بازیاب نہیں ہوتی ہے روڈ بلاک رہے گی۔