انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
روپیہ 25 پیسے کی بہتری سے 278.90 روپے پر جاپہنچا
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں روپیہ کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 25 پیسے کی بہتری سے 278.90 روپے پر جاپہنچا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیاں روزگار کے ماہانہ اعداد و شمار کے اجرا سے قبل مستحکم رہیں۔ ین 9 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ مارکیٹ پلیئرز نے جاپان میں مزید شرح سود میں اضافے کی توقع میں سرمایہ کاری بڑھا دی۔
ایک غیر مستحکم ہفتے کے بعد، جس میں امریکی ٹیرف خدشات سے متعلق خبریں مارکیٹ کو متاثر کرتی رہیں، تاجروں نے امریکی ملازمتوں کے اعدادوشمار کا انتظار کیا جب کہ وہ جیوپولیٹکس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پالیسی اقدامات پر بھی نظر رکھے ہوئے تھے۔
ڈالر انڈیکس 107.69 پر مستحکم رہا، حالانکہ اس ہفتے کے آغاز میں امریکی ٹیرف خدشات کے باعث یہ 109.88 تک پہنچ گیا تھا۔