سونے کے بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، تولہ کتنے کا ہوگیا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (6 فروری) بھی ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 300روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کے قریب جاپہنچی تھی۔
اس سے قبل 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری) کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *