منہ کی صفائی کا آپ کی مجموعی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
![](https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2025/02/14-17.jpg)
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)منہ کی صحت کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، حالانکہ یہ مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ صحت مند دانت اور مسوڑھے نہ صرف کیویٹیز اور مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچاتے ہیں، بلکہ دل کی بیماری، ذیابیطس، اور سانس کی بیماریوں جیسے سنگین مسائل کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اگر منہ کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو بیکٹیریا جمع ہو کر سوزش اور انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں، جو پورے جسم پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔منہ کی صحت کا اثر پورے جسم پر پڑتا ہے۔ منہ میں موجود بیکٹیریا خون میں شامل ہو کر سوزش پیدا کر سکتے ہیں، جو مختلف سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ مسوڑھوں کی بیماری (پیریوڈونٹائٹس) دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ منہ کی ناقص صفائی ذیابیطس کو قابو پانے میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ حاملہ خواتین میں مسوڑھوں کی بیماری قبل از وقت پیدائش اور کم وزن کے بچے کی پیدائش کا سبب بن سکتی ہے۔ منہ کے بیکٹیریا پھیپھڑوں میں داخل ہو کر نمونیا اور سانس کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر منہ کی صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو کئی بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
منہ کی اچھی کا خیال رکھنے سے نہ صرف دانت اور مسوڑھے صحت مند رہتے ہیں، بلکہ یہ کئی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔ روزمرہ کی معمولی مگر مستقل عادات جیسے کہ برش کرنا، فلوس کرنا اور چیک اپ کروانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔