بلوچستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشنز کا مسودہ قانون متفقہ طور پر منظور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشنز کا مسودہ قانون 2025 ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹری شہناز عمرانی نے صوبائی وزیر زکو و عشر کی عدم موجودگی میں زکو و عشر کا ترمیمی مسودہ قانون 2025 پیش کیا جسے بھی ایوان نے منظور کر لیا۔اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے قومی مالیاتی کمیشن کی دوسری ضمنی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے ایوان کے جاری اجلاس کو 10 فروری بروز پیر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ایوان میں پیش کردہ مسودہ قوانین کی منظوری سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدامات صوبے کی صنعتی ترقی اور مالی استحکام کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *