خضدار میں اغوا ہونے والی خاتون کے واقعے پر سخت ترین ایکشن لیا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ذاتی طور پر اس سانحے کی تفتیش کی نگرانی کر رہا ہوں،واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ خضدار میں اغوا ہونے والی خاتون کے واقعے پر سخت ترین ایکشن لیا جا رہا ہے۔واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ذاتی طور پر اس سانحے کی تفتیش کی نگرانی کر رہا ہوں۔آئی جی پولیس کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ملوث ملزمان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ظالم انجام کو پہنچے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *