ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ

70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ پریس کانفرنس


کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔
کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ سزا اور جزا کا عمل نظر نہیں آتا۔ حکمت عملی ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر نظر آئے۔ اگروقت کےبغیرہیوی ٹریفک کوکنٹرول نہ کرنے والے ایس اوزکوسزاہوتی تویہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے آئے ہوئے ٹینکرزغیرقانونی طورپرچل رہے ہیں۔اتنے حادثات ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سڑک پرنظرنہیں آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *