اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں بیچ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا سمندر کے نظارے والا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ یہ اپارٹمنٹ اوبرائے 360 ویسٹ پروجیکٹ کے اندر واقع تھا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 6830 مربع فٹ پر محیط یہ اپارٹمنٹ 39ویں منزل پر واقع تھا اور اس کے ساتھ چار پارکنگ سلاٹس بھی شامل تھے۔ اس کی رجسٹری 31 جنوری کو مکمل ہوئی، اس اپارٹمنٹ کی سٹامپ ڈیوٹی 4.80 کروڑ روپے ادا کی گئی۔ اس اپارٹمنٹ کی فی مربع فٹ قیمت 1.17 لاکھ روپے رہی۔ ورلی کے اس لگژری ریزیڈینشل ٹاور میں دو عمارتیں ہیں، جہاں چار بی ایچ کے اور پانچ بی ایچ کے یونٹس موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی پروجیکٹ میں دیگر مشہور بالی ووڈ ستارے بھی اپنے لگژری اپارٹمنٹس کے مالک ہیں، جن میں شاہد کپور اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور نے مئی 2023 میں اسی پروجیکٹ میں 5395 مربع فٹ کا ایک اپارٹمنٹ تقریباً 60 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *