بابر اعظم کیوی اسپنر کے خوف سے باہر نہ آسکے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی کیوی اسپنر مائیکل بریسویل کے خلاف مشکلات برقرار ہیں۔

لاہور میں جاری سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسپنر مائیکل بریسویل نے بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ساتویں بار آؤٹ کر دیا۔ بابر اعظم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل مائیکل بریسویل بابر اعظم کو ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں چار بار شکار بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *