سنجدی کی کوئلہ کان کے واقعہ تحقیقات مکمل ، کان کا مالک ، ٹھیکیدار ،منیجر اور انجنئیرکو ذمہ دار قرار دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ہونے والے گیس دھماکے سے بارہ کانکنوں کی ہلاکت کے واقعہ تحقیقات مکمل انکواری کمیٹی نے واقعہ میں کوئلہ کان کا مالک ، ٹھیکیدار ،منیجر اور انجنئیر کو ذمہ دار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں رواں سال نوجنوری کو میتھن گیس بھرنے کے باعث ہونے والے دھماکے میں بارہ کان کن جان بحق ہوگئے تھے،بلوچستان حکومت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے سابق انسپکٹر مائنز امجد حسین شاہ کی سربراہی میں کورٹ آف انکواری قائم کی ، تحقیقاتی کمیٹی نے انکواری مکمل کرکے اپنی رپورٹ محکمہ معدنیات میں جمع کرادی،محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق رپورٹ میں کوئلہ کان کے مالک ، ٹھیکیدار ،منیجر اور انجنئیر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہےسیکرٹری معدنیات یہ رپورٹ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کریں گے ،وزیر اعلی کی منظوری کے بعد کورٹ اف انکواری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔