دالبندین ،مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی


دالبندین(قدرت روزنامہ)دالبندین میں مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج دالبندین کے طالب علم عبدالوہاب حسنی غیر معیاری کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈی سی کمپلیکس دالبندین کے سامنے آر سی ڈی روڈ پر تیز رفتار زمباد گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار الیاس نوتیزی نامی نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ دالبندین میں تعمیراتی کام کے دوران دیوار گرنے سے مستری سمیت چار مزدور شدید زخمی ہوگئے تمام زخمی افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں طبی امداد کے بعد مذید علاج کے لیے کوئیٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارنے والے زمباد گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر کے زمباد گاڑی قبضے میں لے لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *