پاکستان ریلویز مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلویز نے 7 مزید مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرینوں کی نیلامی کے لیے بولیاں 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلویز نے 7 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔
ریلویز حکام نے وضاحت دی ہے کہ ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا بلکہ انہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری آئے گی اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
حال ہی میں پاکستان ریلویز نے 5 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جو 5 فروری سے نافذ ہوا۔ ٹرین کے کرایے میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا، اور یہ فیصلہ تمام کلاسوں کے ٹرین ٹکٹس پر لاگو ہوگا۔ اضافہ شدہ کرایے سلیون سروسز اور آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں پر بھی لاگو ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *