جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کے تقرر کی منظوری دے دی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی نہ روکنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تقرری آرٹیکل181کے تحت کی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔