تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع تربت کی اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب رہاشی کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے سانگڑھ سے ہے جو مزدوری کی غرض سے تربت میں قیام پذیر تھے
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت میں ہندو مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون معاشرے میں اقلیتوں کو ہر دور میں تحفظ حاصل رہا ہے، معصوم افراد کے قتل کے بعد اب اقلیتوں کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اقلیتوں کے قتل کا واقعہ صوبے کی روایات کے منافی ہے، دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ دہشت گرد بزدل ہیں اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقع میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔