بلیدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بلیدہ(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بلیدہ کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد حیات ساکن میناز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔ فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔