کراچی: گاڑی کے کام میں دیری، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا، بیوی زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)ملیر زکریا گوٹھ میں گھر میں چھریوں کے وار سے شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مذکورہ واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، مقتول گاڑیوں کا ڈینٹر ہے اور اس نے پارٹی کی گاڑی بناکر واپس کرنے میں دیر کی تھی جس پر اس کا پارٹی سے جھگڑا چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق رات گئے تلخ کلامی کے دوران پارٹی نے مقتول پر چھریوں سے وار کردیا، شوہر کو بچانے کے چکر میں بیوی بھی زخمی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والے کی شناخت 38 سالہ افضل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی اہلیہ 28 سالہ فاطمہ اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *