وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت دکی مائینز ایریا میں سیکورٹی انتظامات کی بہتری سے متعلق اجلاس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت دکی مائینز ایریا میں سیکورٹی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکی مائینز ایریا میں امن کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے غیر رجسٹرڈ مائینز کی فوری رجسٹریشن کا حکم دیا اور مائینز رائلٹی ریٹس پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حاصل ہونے والا ریونیو مقامی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو دکی مائینز ایریا میں سیکورٹی کے لئے 200 جوان میرٹ پر بھرتی کرنے کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں انہوں نے ایف سی، پولیس اور لیویز کے درمیان مربوط رابطہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ دکی مائینز ایریا میں امن قائم کیا جا سکے۔
اس اجلاس میں وزیر مائینز میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب الدین، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *