لاہور؛ کوٹ لکھپت میں درندہ صفت ملزمان نے کم سن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

11 سالہ حمزہ سے بدفعلی کرنےو الے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس


لاہور(قدرت روزنامہ)کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔
پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *