گھٹنے کا درد دور کرنے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھٹنوں میں درد رہنے کی شکایت عموماً عمررسیدہ افراد کو رہتی ہے لیکن آج کل خوراک میں کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی کے باعث کم عمری میں بھی ہڈیاں اور جوڑ درد کرنے لگتے ہیں۔
اس درد سے نجات کے لئے کئی قسم کے علاج اور دوائیوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ درد ٹھیک ہوجائے ۔اسکے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں سکائی، تیل کی مالش وغیرہ شامل ہیں۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی امراض میں لائٹ تھراپی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے اسی لئے ماہرین نے ایک چھوٹا لیزر آلہ متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے خاص لیزر روشنی ڈال کر درد کو دور کیا جاسکتا ہے اور اس آلے کا نام نی پلس ہے۔
اس آلے میں س میں جدید لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے۔

اپنے مخصوص ڈیزائن اور مقناطیسی پینل کی وجہ سے پٹی گھٹنوں کے گرد اچھی طرح لپٹ جاتی ہے اور درست مقام پر روشنی پھینکتی ہے۔ اس سے اطراف میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، سوزش کم ہوتی ہے اورجلن پیدا کرنے والے سائٹوکائنز کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔