بیٹی کو علاج کیلئے لے جانے والا شخص راستے میں ٹریفک حادثے میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت ریاست اتر پردیش کے بہرام پور لکھنؤ ہائی وے پر ایک کار اور ٹرک کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک فوجی جوان بھی شامل تھا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) رمنند پرساد کوشواہا کے مطابق یہ حادثہ صبح ساڑھے سات بجے اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ فوجی جوان ابرار احمد اپنی 18 دن کی بچی ہانیہ کے علاج کے لیے لکھنؤ جا رہا تھا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق حادثے میں ابرار احمد، ان کے والد غلام حضرت ، والدہ فاطمہ بیگم ، بیٹی ہانیہ اور کار ڈرائیور چاند محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ابرار کی اہلیہ رقیہ حادثے میں شدید زخمی ہوئیں، جنہیں بہرام پور کے ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اسے گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *